منگل، 30 مارچ، 2021

Make Money online just with your mobile روزانہ کا آدھا منٹ آپ کو مستقبل ناقابل یقین فائدہ دے سکتا ہے

 


روزانہ کا آدھا منٹ آپ کو مستقبل ناقابل یقین فائدہ دے سکتا ہے

نوٹ یہ کام بلکل فری ہے آپ کا ایک روپیہ بھی نہیں لگے گا ہاں روزانہ صرف آدھے منٹ کے لیے ایپ کوکھول کر مائننگ کودوبارہ سٹارٹ کرنا ھو گا یہ دنیا کی واحد ڈیجیٹل کرنسی ھے جو موبائل فون سے مائن ھوتی ھے
نقصان ھونے کے امکانات بلکل نہیں
فائدہ ھونے کے امکانات بلکل ھیں
دوستوں انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایک نئی پائی نیٹ ورک ڈیجیٹل کرنسی لانچ ھونے جا رہی ھے جو بلکل بٹ کوائن کی طرح سٹارٹ لے رہی ھے 2009 میں btc یعنی بٹ کوائن نے بھی ایسے ہی فری مائننگ سے سٹارٹ لیا تھا اور اس وقت 0.003$ ڈالر اسے کے ایک کوائن کا ریٹ تھا
اور آج اس کے کوائن کاریٹ اٹھارہ ہزار تین سو ڈالر ھے پاکستان تقریباً 36 لاکھ کا ایک بٹ کوائن ہے۔
پائی کوائن بھی مارچ 2019 سےفری مائننگ سٹارٹ کئے ہوے ہےاور مزید تقریبا 1 ماہ اس میں فری مائننگ ھوتی رہے گی میں تقریبا 1 ماہ سے اسے استعمال کر رہا ھوں
دوستوں یہ دنیا کی واحد کرپٹو کرنسی ہے جو موبائل فون سے مائن ھو سکتی ھے اس کے لیے آپکو پائی نیٹ ورک کی ایپ پلے سٹور سے فری ڈاون لوڈ کرنا ہےاور سمپل سا اپنا نام اور فون نمبر درج کرنا ہے فیسبک سے بھی لاگ ان کر سکتے ہیں 24 گھنٹے بعد ایک بٹن دبا کر اگلے 24 گھنٹے کے لیے مائننگ کو شروع کر لینا ہے
اس طرح آپ ہر روز 6 فری کوائن مائن کر لیں گے یعنی چار گھنٹے میں ایک کوائن لیکن یہ ریٹ آپ اپنے دوستوں کو انوائٹ کر کے بڑھا بھی سکتے ھیں
تقریبا چھ مہینے بعد یہ نیٹ ورک ورلڈ آن لائن کرنسی ایکسچینج میں اپنی کرنسی کا ریٹ لاونچ کرے گااور وقت کے ساتھ ساتھ اس کے ریٹ میں اضافہ ہوتا جائے گا بلکل بٹ کوائن کی طرح
ابھی ہمارے پاس چانس ہے انٹرنیٹ تو ویسے بھی آج کل ہر کوئی استعمال کر رہا ہے اگر ساتھ یہ کام بھی کر لیا جاے تو کیا حرج ھے ھو سکتا ہے مستقبل میں یہ کوائن اپ کو کچھ فائدہ پہنچا دیں اگر آپ 1000 کوائن اکھٹا کر لیتے ہیں اور اسں کا ریٹ 10 ڈالر بھی ھوا تو آپ کے دس ہزار ڈالر بن جائیں گے اور اگر بلفرض اس کی مارکیٹ ویلیو 100 ڈالر سے اوپر چلی جاتی ہے تو آگے آپ خود اندازاہ لگا لیں اور اس کی ویلیو 1 یا 2 ڈالر بھی ھوتی ھے تب بھی آپ کا کچھ بھی نقصان نہیں ھو گا بلکہ کچھ نا کچھ فائدہ ہی ھو گا
آپ نے اس ایپ کے نوٹیفیکیشن آن رکھنے ہیں تاکہ آپ کو ہر ہر 24 گھنٹے بعد نوٹیفیکیشن آئے کہ آپ کا مائننگ پیریڈ ختم ہو گیا ہے آپ ایپ کھول کر دوبارہ مائن کریں بس اس وقت اپکا انٹرنیٹ آن ھونا چاہیے اسں کے بعد یہ ایپ خود ہی مائن میں سے آپ کے لیے کوائن اکھٹا کرنا شروع کر دے گی چاہے آپ کا انٹرنیٹ چل رہا ھو یا نہیں اور آپ چاہے ایپ بند ہی کر دیں چاہے موبائل ہی بند کر دیں تب بھی یہ مائن کرتا رہے گا یہ ایپ نہ ہی آپ کی بیٹری استعمال کر ے گی اور نہ آپ کا ڈیٹا استعمال کرے گی
یہ بھی یاد رکھیں یہ کوئی پونزی سکیم نہیں جہاں آپ کے پیسے ضائع ہو جائیں گے کیونکہ یہ نیٹ ورک مائننگ کے دوران کسی بھی سٹیج پر آپ سے پیسے نہیں مانگتا بلکل فری ہے
اگر آپ فوری پیسے کمانا چاہتے ھیں تو یہ ایپ آپ کے لیے نہیں بلکہ صبر ضروری ہے ہاں مستقبل میں آپ کو فائدہ دے سکتا ہے
باقی آپ ان کی ویب سائٹ پر جا کر پوری انفارمیشن لے سکتے ہیں

Refer code ye hai
Wh44655
پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے Pi network لکھ کے سرچ کریں.

ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ، آرٹسٹ نے 300میل دور بیٹھی لڑکی کے بازو پر ٹیٹو بنادیا

 دنیا میں پہلی بار ایک ٹیٹو آرٹسٹ نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 300میل کے فاصلے


سے ایک لڑکی کے بازو پر ٹیٹو بنادیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ٹیٹو آرٹسٹ لندن کا رہائشی ہے جس نے لندن میں بیٹھے ہوئے نیدرلینڈز میں لڑکی کے بازو پر ٹیٹو بنایا۔ اس مظاہرے میں ایک روبوٹ، تھری ڈی پرٹنگ اور فائیو جی انٹرنیٹ کو بروئے کار لایا گیا۔اس حیران کن ٹیکنالوجیکل سٹنٹ کو ’ٹی موبائل نیدرلینڈز‘ کی معاونت حاصل تھی


ٹیٹو آرٹسٹ ویز تھامس نے ٹیکنالوجسٹ نوئیل ڈریو کے ساتھ مل کر 3ڈی پرٹنر کے ذریعے اپنی نوعیت کی واحد ’ٹوئٹونگ رِنگ‘ تیار کی۔ نوئیل ڈریو نے اس کا کئی چیزوں پر تجربہ کیا۔ سینکڑوں تجربات کے بعد بالآخر ایک لڑکی کے بازوپر ٹیٹو بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ لڑکی نیدرلینڈز کی معروف ٹی وی سٹار ’سیجن فرانسین‘ تھی۔ ویزتھامس لندن میں بیٹھا اپنے ہاتھ کو جس طرح حرکت دے رہا تھا، ٹیکنالوجی کے ذریعے نیدرلینڈز میں روبوٹ اسی طرح سیجن فرانسین کے بازو پر ٹیٹو بناتا جارہا تھا

ٹرمپ کی واپسی! اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ، کب تک خوشخبری سنائیں گے؟ اعلان ہوگیا

 امریکہ کے سابق  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر جیسن ملر نے  انکشاف کیا ہے

کہ سابق صدر بہت جلد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ واپسی کرنے والے ہیں

جیسن ملر کمیونیکیشن ایکسپرٹ ہیں جنہوں نے 2016 کی ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں  اہم کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ وہ 2020 کے صدارتی الیکشن میں بھی ٹرمپ کے سینئر مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے نظر آئے۔

فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جیسن ملر نے کہا ’میرا خیال رہے کہ ہم صدر ٹرمپ کو اگلے دو سے تین ماہ میں سوشل میڈیا پر واپس آتا دیکھ رہے ہیں۔ یہ سارا کھیل ہی پلٹ دے گا اور ہر کسی کو اس بات کا انتظار ہے کہ صدر ٹرمپ کیا کریں گے لیکن یہ ان کا اپنا ذاتی پلیٹ فارم ہوگا

جیسن ملر کے مطابق اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ مختلف کمپنیوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی میٹنگز میں مصروف ہیں ۔ ’یہ نیا پلیٹ فارم بہت بڑا ہوگا اور ہر کوئی یہ چاہتا ہے، صدر ٹرمپ اربوں لوگوں کو اس نئے پلیٹ فارم پر لانے والے ہیں۔‘

خیال رہے کہ 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب سمیت بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کردیے تھ

ویوو نے Zeissکے اشتراک سے نیا فون X60 Pro پاکستا ن میں متعارف کروا کر مو بائل فوٹو گر افی کی دنیا میں انقلاب بر پا کر دیا

 سمارٹ فونز بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ویوو کی جانب سے آج با قاعدہ


پاکستا ن میں پرو فیشنل فوٹو گرافی کی صلا حیت رکھنے والے منفرد فیچر ز، بے مثال ڈیز ائن اور تیز ترین کارکردگی کا حا مل جدید اور اعلیٰ ترین سمارٹ فونX60 Pro متعار ف کر وا دیا گیا ۔X60 Pro ویوو کی ان اوّلین ڈیوائسز میں سے ایک ہے کہ جنہیں آپٹکس کی اور آپٹو الیکٹرانکس کے شعبہ  میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھنے والے ادارے ZEISSکے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔ امیجنگ کے بلند ترین معیا رکو یقینی بنانے کے لیے ویوو کے جدید ترین ڈیزائن پر ZEISS کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ویوو  X60 Proموبائل فوٹو گرافی کے تجربے کو جدت اور اعلیٰ ترین معیار کی ایک نئی جہت سے روشناس کرے گا 


اس یادگار مو قع پر ویوو پاکستا ن کے سی ای و ایرک کو نگ  نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا ’ ’پاکستا ن میں پرو فیشنل فوٹو گرافی اورویڈیو گرافی کی جدید ترین خصو صیا ت سے آرا ستہ  X سیریز کے سب سے پہلے سمارٹ کو متعارف کروانا ہمارے لیے باعث افتخار ہے ۔ مو با ئل فوٹو گرافی کو جد ت سے ہم کنا ر کرنا ، ویو و کی طویل المیعاد کاروباری حکمت عملی کا ایک لازمی حصہ تھا ، جس کی تکمیل کے لیے ہم نے 175سال سے آپٹکس کی دنیا میں لیڈر کی حیثیت رکھنے والے ادارے ZEISS کے ساتھ اشتراک کیا گیا اور اس معروف ادارے کے ساتھ مل کر اب X60 series   کی مصنو عات کا انقلا ب آفریں امیجنگ سسٹم تیا ر کیا جارہا ہے ۔ بہترین نتائج کا حامل X60 Pro اسی سیریز کا شاہکار سمارٹ فون ہے ۔ جدید ترین گمبل سٹیبلا ئزیشن 2.0، ایکسٹریم نائٹ ویژن 2.0اور دیگر جدیدخصو صیات  سے مزین X60 Pro صارفین کو مختلف مناظر اور صورت حال کی وسیع رینج کے حوالے سے پیشہ ورانہ معیا ر ات کے عین مطابق Ultra-stable طریقہ سے تصاویر اتارنے ا ور ویڈیو بنا نے کی سہو لت فراہم کرتا ہے ، لہٰذا مو بائل فوٹو گرافی میں جدت کی ایک نئی سمت کی جانب یہ پہلا قدم ہے 


X60 Pro Ultra-Thin Quad-Curveڈیزائن میں دستیاب ہے جس میں تین ریئر کیمروں (48میگا پکسل Ultra-wide Gimbal کیمرہ + 13میگا پکسل وائیڈ اینگل +   13میگا پکسل پوٹریٹ ریئر کیمرہ ) کے ساتھ 32میگا پکسل فرنٹ کیمرہ بھی مو جو د ہے۔ 

اس  ڈیو ائس کی پاور ، کنیکٹیوٹی اور سپیڈ ، غیر معمولی کار کر دگی کے حامل اعلیٰ تر ین سما رٹ فو ن استعمال کر نے والے صارفین کو بھی اپنا گرویدہ بنا لے گی ۔ویوو X60 Pro  Qualcomm Snapdragon 870 پر چلتا ہے جوہر سطح پر بہتر کارکردگی دکھا تے ہو ئے ،صارفین کے لیے سمار ٹ فون کے روزمرہ استعمال کو بہتر اور تیز تر بنا تا ہے ۔اس سمارٹ فون میں نہ صرف سی پی یو اور جی پی یو کی کار کر دگی میں معقول حد تک اضا فہ کیا گیا ہے بلکہ یہ انرجی ایفیشنٹ پر اسیسرز  5Gبیس بینڈ ز سے بھی منسلک ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاکہ صا رفین 5G وائرلیس نیٹ ورک سے کنیکٹ ہو کر بجلی کی طرح  تیز سپیڈ سے بنا کسی تعطل فائدہ اٹھا سکیں


صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ویووX60 Pro میں 4200mAh کی بڑی بیٹری موجود ہے جو 33Wکی تیز ترین چارجنگ ٹیکنا لو جی سے منٹوں میں چارچ  ہو جاتی ہے۔ صارفین کو بہترین sensory experience فراہم کرنے کے لیے  ویوو X60 Proکا 120Hzری فریش ریٹ اور  240Hzریسپانس ریٹ اس کے AMOLEDڈسپلے پرہر کو نے  تک (edge-to-edge) مو ٔثر ہے ۔

قیمت اور دستیابی: 

ویوو کا نیا X60 Proاس وقت پاکستان بھر میں129,999/-روپے کی قیمت میں پری آرڈر کے لیے دو دلکش رنگوں (Blueاور Black) میں دستیاب ہے۔ فون کو 6اپریل 2021 کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ویوو X60 Pro کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔صارفین پری آرڈ کے ساتھ وی آئی پی ایکسپیرینس کارڈ اور مفت تحائف بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

سی خرابی کی صورت میں 15 دن تک مفت تبدیلی اور ایسسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی دی جاتی ہے۔ویووX60 Pro  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام نیٹورکس پر سروسز فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین سم کارڈ سلاٹ نمبر 1 میں اپنا کارڈ استعمال کرتے ہوئے 12 گیگا بائیٹ مفت ڈیٹا ( 2 جی بی فی ما ہ ، چھ ما ہ کے لیے )بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

فون کی مکمل معلومات اس لنک پر ملاحظہ فرمائیںhttps://www.vivo.com/pk/products/X60pro:

ہم تو پاکستان میں دفتر کھول ہی نہیں رہے‘ فیس بک نے حکومتی دعووں کی تردید کردی


سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی جانب سے خیبر پختونخوا حکومت کے ان دعووں کی نفی کی گئی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ کمپنی پاکستان میں دفتر کھولنے جا رہی ہے۔


ویب سائٹ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی پاکستان میں محنتی ٹیموں کے ذریعے پاکستانی مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے خدمات فراہم کر رہی ہے تاہم یہاں دفتر کھولنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔ فیس بک بین الاقوامی برادری کا حصہ ہے اور یہ دنیا کے کئی ملکوں میں بنا دفتر کے کام کر رہی ہے


خیال رہے  کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش نے دعویٰ کیا تھا کہ فیس بک تین چار منصوبوں کے ساتھ پاکستان میں دفتر کھولنے جا رہا ہے۔ فیس بک پاکستانی صارفین کیلئے مونیٹائزیشن بھی آن کرے گا  اور اس سلسلے میں ضروری قانون سازی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے

جمعرات، 25 مارچ، 2021

موبائل فون صارفین کے لیے خوشخبری، بڑی کمپنی نے ملک میں سمارٹ فونز کی پروڈکشن شروع کردیا


 ایئرلنک نے پاکستان میں سمارٹ فونز کی پروڈکشن شروع کر دی۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق لاہور میں قائم ہونے والے ایئرلنک سمارٹ فون پروڈکشن پلانٹ کا افتتاح وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار محمد حماد اظہر نے کیا۔

ایئرلنک گزشتہ 10سال سے پاکستان میں سمارٹ فونز کی ڈسٹری بیوشن کر رہی ہے۔ وہ اب تک پاکستان میں سام سنگ، آئی فون، ہواوے، شیاﺅمی، ٹی یسی ایل، ٹیکنو اور دیگر برانڈز کے سمارٹ فون ڈسٹری بیوٹ کر چکی ہے۔ 

ایئرلنک کے اس پروڈکشن یونٹ میں سالانہ 60لاکھ سمارٹ فونز تیار کرنے کی صلاحیت ہو گی۔ پلانٹ میں 8پروڈکشن لائنز، 2کوالٹی لائنز اور 4پیکنگ لائنز ہیں

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اس پلانٹ کی تعمیر سے نہ صرف درآمدی بل کم ہو گا بلکہ ہزاروں نئی نوکریوں کے مواقع بھی پاکستانیوں کو میسر آئیں گے۔

Make Money online just with your mobile روزانہ کا آدھا منٹ آپ کو مستقبل ناقابل یقین فائدہ دے سکتا ہے

  روزانہ کا آدھا منٹ آپ کو مستقبل ناقابل یقین فائدہ دے سکتا ہے نوٹ یہ کام بلکل فری ہے آپ کا ایک روپیہ بھی نہیں لگے گا ہاں روزانہ صرف آدھے من...