منگل، 30 مارچ، 2021

ٹرمپ کی واپسی! اپنا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ، کب تک خوشخبری سنائیں گے؟ اعلان ہوگیا

 امریکہ کے سابق  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سینئر مشیر جیسن ملر نے  انکشاف کیا ہے

کہ سابق صدر بہت جلد اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ واپسی کرنے والے ہیں

جیسن ملر کمیونیکیشن ایکسپرٹ ہیں جنہوں نے 2016 کی ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم میں  اہم کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ وہ 2020 کے صدارتی الیکشن میں بھی ٹرمپ کے سینئر مشیر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے نظر آئے۔

فوکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جیسن ملر نے کہا ’میرا خیال رہے کہ ہم صدر ٹرمپ کو اگلے دو سے تین ماہ میں سوشل میڈیا پر واپس آتا دیکھ رہے ہیں۔ یہ سارا کھیل ہی پلٹ دے گا اور ہر کسی کو اس بات کا انتظار ہے کہ صدر ٹرمپ کیا کریں گے لیکن یہ ان کا اپنا ذاتی پلیٹ فارم ہوگا

جیسن ملر کے مطابق اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ مختلف کمپنیوں کے ساتھ اعلیٰ سطح کی میٹنگز میں مصروف ہیں ۔ ’یہ نیا پلیٹ فارم بہت بڑا ہوگا اور ہر کوئی یہ چاہتا ہے، صدر ٹرمپ اربوں لوگوں کو اس نئے پلیٹ فارم پر لانے والے ہیں۔‘

خیال رہے کہ 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ٹوئٹر، فیس بک اور یوٹیوب سمیت بڑی سوشل میڈیا کمپنیوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس بند کردیے تھ

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Make Money online just with your mobile روزانہ کا آدھا منٹ آپ کو مستقبل ناقابل یقین فائدہ دے سکتا ہے

  روزانہ کا آدھا منٹ آپ کو مستقبل ناقابل یقین فائدہ دے سکتا ہے نوٹ یہ کام بلکل فری ہے آپ کا ایک روپیہ بھی نہیں لگے گا ہاں روزانہ صرف آدھے من...