منگل، 30 مارچ، 2021

ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ، آرٹسٹ نے 300میل دور بیٹھی لڑکی کے بازو پر ٹیٹو بنادیا

 دنیا میں پہلی بار ایک ٹیٹو آرٹسٹ نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے 300میل کے فاصلے


سے ایک لڑکی کے بازو پر ٹیٹو بنادیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ٹیٹو آرٹسٹ لندن کا رہائشی ہے جس نے لندن میں بیٹھے ہوئے نیدرلینڈز میں لڑکی کے بازو پر ٹیٹو بنایا۔ اس مظاہرے میں ایک روبوٹ، تھری ڈی پرٹنگ اور فائیو جی انٹرنیٹ کو بروئے کار لایا گیا۔اس حیران کن ٹیکنالوجیکل سٹنٹ کو ’ٹی موبائل نیدرلینڈز‘ کی معاونت حاصل تھی


ٹیٹو آرٹسٹ ویز تھامس نے ٹیکنالوجسٹ نوئیل ڈریو کے ساتھ مل کر 3ڈی پرٹنر کے ذریعے اپنی نوعیت کی واحد ’ٹوئٹونگ رِنگ‘ تیار کی۔ نوئیل ڈریو نے اس کا کئی چیزوں پر تجربہ کیا۔ سینکڑوں تجربات کے بعد بالآخر ایک لڑکی کے بازوپر ٹیٹو بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ لڑکی نیدرلینڈز کی معروف ٹی وی سٹار ’سیجن فرانسین‘ تھی۔ ویزتھامس لندن میں بیٹھا اپنے ہاتھ کو جس طرح حرکت دے رہا تھا، ٹیکنالوجی کے ذریعے نیدرلینڈز میں روبوٹ اسی طرح سیجن فرانسین کے بازو پر ٹیٹو بناتا جارہا تھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Make Money online just with your mobile روزانہ کا آدھا منٹ آپ کو مستقبل ناقابل یقین فائدہ دے سکتا ہے

  روزانہ کا آدھا منٹ آپ کو مستقبل ناقابل یقین فائدہ دے سکتا ہے نوٹ یہ کام بلکل فری ہے آپ کا ایک روپیہ بھی نہیں لگے گا ہاں روزانہ صرف آدھے من...